آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی دبئی میں ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو اور اہم مشاورت، بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت

پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر قسم کاجواب دینے کی طاقت و بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، آصف زرداری آصف زرداری کی صحت اور کمر کی حالت کافی بہتر ہے ، وہ مہینوں نہیں دنوں میں پاکستانی عوام میں ہوں گے ، سیکورٹی صورتحال کی بنا پر زرداری کے آنے کی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتا ، بلاول بھٹو کے چار مطالبات قوم کو مایوسی سے نکالیں گے ،اس بار برگر تبدیلی نہیں حقیقی تبدیلی آئے گی،ہم مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 22:39

آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی دبئی میں  ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو اور اہم مشاورت کی گئی جبکہ بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو اور اہم مشاورت کی گئی ،سابق صدر نے سینیٹر رحمان ملک کو آج دبئی ملاقات کیلئے طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفت و شنید ہوئی ۔سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر قسم کاجواب دینے کی طاقت و بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر رحمن ملک نے کہاکہ دبئی ملاقات میں آصف زرداری سے ان کی پاکستان واپسی پر بات ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت اور کمر کی حالت کافی بہتر ہے ۔آصف زرداری مہینوں نہیں دنوں میں پاکستانی عوام میں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی صورتحال کی بنا پر زرداری کے آنے کی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتا ۔

پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں اس میں قوم مایوسی ہے ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بلاول بھٹو کے چار مطالبات قوم کو مایوسی سے نکالیں گے ۔بلاول کے چار مطالبات ملک کی سیاسی سمت کا تعین کریں گے ۔پیپلز پارٹی حقیقی عوامی اپوزیشن کی صورت سامنے آئے گی ۔اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ تین مطالبات پر اعتراز نہیں تو چھوتھے پر بات کرلیں ۔ہم مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، حکومت کے پاس مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اگر سیاسی سوچ رکھتی ہے تو بلاول کے مطالبات کا سیاسی حل نکل سکتا ہے ۔بلاول کے چار مطالبات زات یا جماعت کے لئے نہیں پاکستان کے لئے ہیں ۔اس بار برگر تبدیلی نہیں حقیقی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ، وزیر اعظم مودی انتہا پسندی کی اس نہج پر جا رہے ہیں کہ بھارت کو توڑ دیں گے ۔ رحمان ملک نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ ذہن نشیں کرلیں کہ آج 71 کا پاکستان نہیں ایٹمی طاقت ہے ۔ رحمان ملک نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ کو مودی وائرس ہوگیا ہے جو امریکی شہ پر پاکستان توڑنے کے درپے ہے