سقوط ڈھاکہ پاکستان کے ماتھے پر کلنک ہے، ایم کیو ایم پاکستان اپنے ملک کو پھلتاپھولتا اور ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتی ہے
کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا بیان
جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے وفاداری کے صلے میں انہیں مکمل طور پر قبول نہیںکیا،پنجاب ، کراچی اور اورنگی ٹائون کے علاقوں میں ایم کیو ایم اپنی کوششوں سے جتنے گھرانوں کی واپسی کراسکی وہی آباد ہوئے لاکھوں غیروں کے رحم و کرم پر پلتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان کی حکومت صرف انہیں پاسپورٹ جاری کردے ہم انہیں لانے سمیت تمام اخراجات برداشت کریں گے لیکن انہیں ریڈ کراس کے کیمپوں اور غیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکمرانوں کو غداری اور وفاداری کے سرٹیفیکیٹ دینے کے بجائے ہر اس فرد اور قوم کے تحفظات دور کرنے چاہئیںجو احساس محرومی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے والے ہی پاکستان کے چپے چپے سے محبت کرتے ہیں اورانہیں بھی پہلے درجے کا شہری تسلیم کیا جائے اورانکے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام پاکستان کی اکائیاں ملکر ملک کو مضبوط اور تمام تر سازشوں سے محفوظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے اور پوری مملکت ملکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کے ارداوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیگی۔ آخر میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو سیاسی جمہوری اور دفاتر میں آزادانہ کام کرنے کی آزادی دی جائے اس کے دفاتر اسے واپس کئے جائیں ، ملک میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے اور یہی عہد کرکے اس دن کی سیاہی کا خاتمہ ممکن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.