سلمان احمد کی نئی میوزک ویڈیو سے شائقین مایوس
ویڈیو میں ماڈل رابعہ بٹ، سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی موجود ہیں ریلیز سے قبل ہی وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو میں موجودگی کے کافی چرچے تھے گانے’’دور‘‘ کی شاعری اور سلمان احمد کی آواز نے وہ جادو نہیں دکھایا، جس کی شائقین توقع کر رہے تھے
جمعہ 16 دسمبر 2016 12:08
(جاری ہے)
ویڈیو کے آخری لمحات میں 3 کرداروں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی، ایک طرف رابعہ بٹ کو دکھایا جاتا ہے جو گھریلو تشدد کا شکار ہیں، دوسری جانب ایک بچی کو دکھایا جاتا ہے جو اس گھریلو تشدد کی عینی گواہ ہے جبکہ شنیرا، وسیم کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔
اگرچہ ویڈیو میں وسیم اور شنیرا کی جوڑی اچھی لگ رہی تھی، تاہم ایسا معلوم ہوا کہ ان کے سین زبردستی شامل کیے گئے جبکہ وسیم اکرم کے مناظر بالکل کسی لگژری کار کے کمرشل کی طرح لگ رہے تھے۔سلمان احمد کے وارڈروب نے بھی کچھ زیادہ متاثر نہیں کیا۔یہی وجہ ہے کہ ’’جنون‘‘ کے فینز نے اس میوزک ویڈیو کے حوالے سے فیس بک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔کچھ لوگ’’جنون‘‘ بینڈ کی ری یونین کے منتظر نظر آئے، کسی نے کہا کہ اس گانے کی شاعری اور میوزک بہت عام سا ہے اور اس میں 'جنون' والی بات نظر نہیں آتی تو کسی کو یہ گانا بہت امیچور لگا اور کسی کو کہانی بالکل بھی سمجھ نہیں آئی۔کچھ لوگوں نے سلمان احمد کی آواز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سلمان احمد ایک اچھے گٹارسٹ تو ہیں، لیکن انھیں گانا نہیں آتا۔تاہم کچھ لوگ ایسے بھی تھے، جنھیں سلمان احمد کی یہ میوزک ویڈیو پسند آئی اور انھوں نے اسے شاندار قرار دیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.