سینیٹر بابر اعوان کا سانحہ کوئٹہ کی عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
آئینی طور پر حکومت کرنے کا اب کوئی جواز باقی نہیں‘ تمام اپوزیشن کے پاس 27دسمبر کو ایک پیج پر اکٹھے ہونے کا سنہری موقع ہے‘ فرینڈلی اور مک مکانہ اپوزیشن کرنے والوں کا حال آج قوم کے سامنے ہے‘اپوزیشن کے کچھ لوگوں کو نہ سہی لیکن قوم کو انتخابات کی ضرورت ہے‘ اپوزیشن مستعفی ہو تو سب سے پہلے استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 16 دسمبر 2016 16:19
(جاری ہے)
اپوزیشن تب ہی کامیاب ہوسکتی ہے جب اپوزیشن متفقہ طور پر ایوان چھوڑنے کا فیصلہ کرلے۔ ان کی بادشاہت سے جان چھڑانے کا صرف ایک ہی حل بچا ہے۔
جب اپوزیشن کی ایک جماعت اسمبلی میں آتی ہے تو کیچڑ گروپ کیچڑ اچھالتا ہے کہ باہر عوام نے ساتھ نہیں دیا اور جب اسمبلی سے باہر ہوتی ہے تو اسمبلی میں واپس بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ستائیس دسمبر کو متحد ہونے کا سنہری موقع ہے۔ ملک میں ایسا کوئی بھی ادارہ نہیں جس پر قوم کو سو فیصد اعتماد ہو کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو اپوزیشن سے نمٹنے کی بڑی فکر تھی لیکن انہیں راج ناتھ کی دھمکی یاد نہیں رہی۔ بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف کابینہ نے قرارداد کیوں منظور نہیں کی۔ باہر اعوان نے کہا کہ لاہور پورے ایشیاء میں اسٹریٹ کرائمز کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے حکومت کسی بھی شعبے میں ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے بعد نئے چیف جسٹس کی زمہ داری بڑھ چکی ہے انہیں اب شلجم سے صرف مٹی نہیں اتارنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کے پانچ ممالک میں قبل از وقت انتخابات ہوئے کہیں جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوئی اس وقت اپوزیشن میں بیٹھے چند لوگوں کو نہ سہی لیکن قوم کو انتخابات کی بہت ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.