صدر مملکت ممنون حسین کل(ہفتہ) کراچی میں مصروف دن گزریں گے

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:43

صدر مملکت ممنون حسین کل(ہفتہ) کراچی میں مصروف دن گزریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کل(ہفتہ) کراچی میں مصروف دن گزریں گے ۔صدر مملکت پاکستان میرین اکیڈمی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر چین کی جانب سے فراہم کردہ نئے فانوس کی تنصیب کی تقاریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کو کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گرین لائن منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔