پانچ پاؤنڈ کا نوٹ لائیں،62 ہزار ڈالر کمائیں
ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) برطانیہ میں ان دنوں شہری 5پاؤنڈ مالیت کے 4 کرنسی نوٹوں کی تلاش میں ہیں، ان میں سی1 کرنسی نوٹ انہیں 62 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بنا سکتا ہے۔ برطانیہ کے سوشل میڈیا کے علاوہ پرنٹ میڈیا پر بھی ان4 کرنسی نوٹوں کی تلاش کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں اور لوگ ان نوٹوں کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 5 پاؤنڈ مالیت کا کرنسی نوٹ بنک آف انگلیڈ کے حالیہ ایام میں جاری کردہ نوٹوں میں شامل ہے۔(جاری ہے)
مگر 5پاونڈ مالیت کے 4 کرنسی نوٹ ایسے ہیں جن پر شناختی علامات عام نوٹوں سے مختلف ہیں۔ منفرد شناختی علامتوں نے ان نوٹوں کی قیمت میں اضافہ کردیا اور نوٹ جمع کرنے کے عشاق ان کی تلاش میں پاگل ہیں۔حال ہی میں 4 مطلوبہ کرنسی نوٹوں میں سے 1 نوٹ جنوبی ویلز کے علاقے بلاک ووڈ میں ایک شخص کو سینڈ وچ کی خریداری کے دوران ہاتھ آیا جس نے اس نوٹ کے بدلے میں50 ہزا آسٹریلوی پاؤنڈ کمائے ہیں۔
کرنسی نوٹ دینے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ اسی مالیت کے دیگر 3 کرنسی نوٹ تاحال سامنے نہیں آسکے۔ غالب امکان یہی ہے کہ بقیہ تینوں نوٹ بھی برطانیہ کے اندر ہی گردش کررہے۔ ان کے بیرون ملک جانے کا امکان بہت کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.