پانامہ لیکس کیس میں شامل جو بھی شامل ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے ‘لیاقت بلوچ
پاکستان 72 ارب ڈالر کا مقروض ہے پاکستان کے 470 ارب ڈالر بیرونی بینکوں میں موجود ہیں اگر یہ رقم واپس آ جائے تو ملک کو قرضوں اور سود سے نجات مل جائے گی ‘سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
اتوار 18 دسمبر 2016 18:00
(جاری ہے)
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، ملک شاہد اسلم ، عامر نثار خان ، احمد سلمان بلوچ ، عابد میر ، پیر نو بہار شاہ ، مجید غوری ، اسلم شاہین و دیگر بھی موجود تھے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی بنیاد پر حکومت اور اپیکس کمیٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور دیگر امور پر چوہدری نثار کے حوالے سے بات سامنے آئی ہے ، حقیقت یہ ہے کہ دفاع پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کی ساری قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں زبردستی لوگوں کے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے ، لوگوں کو غائب کردینے اور دیگر مسائل پر غور و خوض کر کے فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ سے رابطہ کرنا چاہیے ، کسی ایک پارٹی کے کہنے پر نہیں، بلکہ تمام جماعتوں کے مشترکہ اجلاس جس میں مسلم لیگ ق ، پی ٹی آئی او ر دیگر جماعتوں کے لوگ موجود تھے سب کا مشترکہ وفد تھا، نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔ اس ملاقات میں جو چیزیں طے پائیں ان پر عمل درآمد نہیں ہوا لیکن اب کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ میں اس بنیاد پر مٹی نہیں ڈالنے دیں گے اور ہم حقائق کو مسخ نہیں ہونے دیں گے ، انشاء اللہ دینی جماعتیں مساجد ، مدارس کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ پندرہ سے 20 سال کا ہے جسے 2032 ء میں مکمل ہونا ہے اس کے لیے مسلسل پاکستان کے عوام کو وحدت و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ امریکہ بھارت اسرائیل کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے جو افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے یک جان و یک آواز ہونا ہوگا ۔ پاکستان کے نہیں بھارت کے ٹکڑے ہوں گے اور نریندر مودی بھارت کے گورباچوف ثابت ہوں گے ۔ خود کو سیکولر کہنے والا بھارت اقلیتوں اور چھوٹی ذات کے ہندوئوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکاہے جس میں مسلمان ، سکھوں ، عیسائیوں ، برہمنوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.