سندھ ہائیکورٹ ، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین سے 19 جنوری تک جواب طلب

پیر 19 دسمبر 2016 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اورحکومت سندھ سمیت دیگر فریقین سے 19 جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن کامران عرف کالا سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں کامران عرف کالا کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا یکم دسمبر کو کامران عرف کالا کو سادہ لباس اہلکار رنچھوڑ لائن سے اٹھا کر لے گئے تھے جبکہ کامران عرف کالا کے متعلق کوئی نہیں بتا رہا کہ وہ کس کی حراست میں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈی جی رینجرز، آئی جی اور سندھ حکومت سندھ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کامران عرف کالا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اوروہ رنچھوڑ لائن سکٹر کا انچارج بھی ہے۔