راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو پرویز مشرف اس وقت الزام لگاتے ، مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ، سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ، پرویز مشرف نے کبھی آئین کی پاسداری نہیں کی

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر کے الزامات کا جواب

منگل 20 دسمبر 2016 21:22

راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو پرویز مشرف اس وقت الزام لگاتے ، مشرف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو پرویز مشرف اس وقت الزام لگاتے ،پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی اور سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ، پرویز مشرف نے کبھی آئین کی پاسداری نہیں کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پرویز مشرف کے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ جنرل راحیل شریف کے حکومت پر دبائو نے انہیں باہر جانے میں مدددی ۔

راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو پرویز مشرف اس وقت الزام لگاتے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد الزامات لگائے جا رہے ہیں اب پرویز مشرف کی اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ پرویز مشرف نے بیرون ملک علاج کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی اور وہاں سے ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین کی کبھی پاسداری نہیں کی ۔ (م ن)