وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب

چیئرمین آف دی کونسل آف منسٹرز (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا استقبال کیا

بدھ 21 دسمبر 2016 14:55

وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم کے بدھ کو سرکاری دورہ کے آغاز میں انسٹی ٹیوشنز بلڈنگ۔ پارلیمنٹ آف بوسنیا ہرزیگووینا پہنچنے پر باقاعدہ پرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین آف دی کونسل آف منسٹرز (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پرتپاک انداز میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ اس موقع پر بوسنیا ہرزیگووینا کی مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماء ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بات چیت کے لئے روانہ ہوگئے۔