رواں موسم سرما میں پچھلے سال کی نسبت گیس کا پریشر بہتر ہے ،ترجمان ایس این جی پی ایل

بدھ 21 دسمبر 2016 17:39

لاہور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ْرواں موسم سرما میں پچھلے سال کی نسبت گیس کا پریشر بہتر ہے تاہم بعض علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی کی بھی شکایات ہیں جو کہ موسم کی وجہ سے ہیں،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر کی روانی کا تعلق موسم سے ہوتا ہے،انہوںنے کہا کہ سوئی گیس قدرتی نعمت ہے لہذا عوام غیر ضروری گیس کے استعمال سے اجتناب کریں، انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی مانیٹرنگ اور ٹاسک فورس ٹیمیں پوری طرح گیس چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ہیں،شکایات کی صورت میں ٹاسک فورس ٹیمیں فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گیس چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :