سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل

بدھ 3 ستمبر 2025 17:06

سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء) سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم تینتیس کے مختلف علاقوں میں دس دن سے ایک بوند پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ کنگز گرانڈ کی لاپرواہی سے سفاری سن لے کے گھر خطرات کا شکار ہیں ۔ دیواریں گر گئیں۔ بلڈر سے یونین کا احتجاج۔ سانپ سمیت مختلف جانور آنے کے علاوہ زمین بوسی کے خطرات ۔ کنٹومنٹ انتظامیہ اور میئر کراچی سے کاروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

جبکہ سماجی تنظیموں کاکہنا ہے کہ پانی کی فراہمی میں رکاوٹ بھتہ وصولی اور ٹینکرز مافیا کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ مکینوں کا احتجاج ۔ صفورا کے چیئرمین اور ایم پی اے ارسلان پرویز کی عدم دلچسپی پر عوام ناراض ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم تینتیس میںواٹر کارپوریشن کا عملہ رشوت لے کر مختلف سوسائٹیز کو پانی دے رہا ہے جبکہ سفاری سن لے میں دس دن سے پانی بند ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہی پانی کئی کئی دن میں آتا تھا ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹینکرز ڈلوا ڈلوا کر تھک گئے۔ بلدیاتی نمائندے ہوں یا منتخب نمائندے سب عوام دشمن ہیں ۔ جبکہ بارشوں کے بعد سفاری سن لے کی دیواریں کنگز گرینڈ کی لاپرواہی سے گر گئیں اور جانور اور سانپ تک سن لے میں آگئے جس سے عوام خوفزدہ ہیں ۔ یونین نے کنگز انتظامیہ سے بات کی لیکن ابتک کچھ نہیں کیا گیا۔ مکینوں نے کنٹومنٹ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کمشنر کراچی کو بھی درخواست دے دی گئی ہے۔