Live Updates

حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 3 ستمبر 2025 18:09

حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کی امداد کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو رہ ملتان کے موقع پرہیڈ محمد والا میں متاثرین سیلاب زدگان سے کی گئی ملاقات کے موقع پرکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے 24 لاکھ سے زائد متا ثرین سیلاب شدید پریشانی سے دوچار ہیں لیکن موجودہ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیلابی علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین سیلاب زدگان کا ازالہ کیا جا سکے۔اس موقع پرسابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اخترانصاری نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب نے تباہی مچا کررکھ دی ہے جس کی وجہ سے متاثرین سیلاب شدید پریشانی سے دوچارہیں ان کودرپیش مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردارادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری اوردیگر پارٹی رہنماؤں کی متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کاوشوں کو سراہا اورضلعی انتظامیہ ملتان سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات