سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی

بدھ 3 ستمبر 2025 20:44

سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل ..
'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فضائی سروسز بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور زخمیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت کے تمام وسائل زخمیوں کی جان بچانے اور ان کے علاج معالجے کے لیے وقف ہیں اور ہر ممکن تعاون متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔