Live Updates

مریم نواز کا دورہ ملتان کے دوران دکانیں بند کروانے کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

میرے دورے میں کسی کو تکلیف ہو، مجھے گوارا نہیں ہے، وزیراعلی پنجاب

بدھ 3 ستمبر 2025 20:15

مریم نواز کا دورہ ملتان کے دوران دکانیں بند کروانے کا سخت نوٹس، رپورٹ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کروانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی مریم نواز نے پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میرے دورے میں کسی کو تکلیف ہو، مجھے گوارا نہیں ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں اراکین پارلیمنٹ نے ملتان شہرکو بچانے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے خاندان کو کنارے سے خود ریسیو کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف سے متاثرہ خاندانوں کا اظہار تشکر، جان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے اپنے بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے آئی ہوں، مجھے خوشی ہے کہ آپ اور آپ کے مال مویشیوں خیریت سے باہر آگئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے تھرمل امیجنگ ڈرون کی مدد سے متاثرین کی نشاندہی کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ تھرمل امیجنگ کیمرہ آٹھ کلو میٹر تک مسلسل 45منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی پی ڈی ایم اے کو مزید ڈیزاسٹر وین مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی۔کمشنر ملتان، عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع ملتان تقریبا 150فٹ طویل ایریا براہ راست سیلابی پانی سے متاثر ہورہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات