تھانہ صدر واہ پولیس نے 2مبینہ ڈکیت گرفتار کر لیے

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:06

راولپنڈی۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) تھانہ صدر واہ پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر واہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے سادات کالونی پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان پرویز علی اور ماجد خان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2عدد پستول 30بور معہ 7روندبرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :