پرویز مشرف کے ٹی وی انٹرویو کو غلط رنگ دیا جارہا ہے‘ڈاکٹر امجد
پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہیں نہیں کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ان کے لئے حکومت سے ڈیل کی ،سازشی عناصر منفی پروپیگنڈہ اور بیان کا غلط مطلب نکال کر پرویز مشرف، اعلیٰ عدلیہ اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل کا وضاحتی بیان
جمعرات 22 دسمبر 2016 18:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہیں بھی نہیں کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کے لئے حکومت سے کوئی ڈیل کی ہے۔سازشی عناصر بیان کا غلط مطلب نکال کر پرویز مشرف، اعلیٰ عدلیہ اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دنیا جانتی ہے کہ پرویز مشرف پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس بنیاد پر نہ صرف پاک فوج بلکہ ہر محب وطن پاکستانی پرویز مشرف سے ہمدردی کرتا ہے،اس بات کو منفی رنگ دینا ناانصافی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف کے ٹی وی انٹرویو کے متن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی اس بات کی کئی مرتبہ وضاحت کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل میں وزارت داخلہ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.