سینیٹر اعتزاز احسن ایوان بالا میں سانحہ کوئٹہ پر بحث کے دوران غیر متعلق گفتگو اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرتے رہے

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:03

اسلام آباد ۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن ایوان بالا میں سانحہ کوئٹہ پر بحث کے دوران غیر متعلق گفتگو اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرتے رہے اور رپورٹ پر بات کرنے کی بجائے ماضی کے قصے بیان کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کی تحریک التواء پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ایک بڑے اندوہناک سانحے کے بارے میں ہے جو 8 اگست 2016ء کو کوئٹہ ہسپتال میں پیش آیا۔

اس سانحے میں ایسے لوگ لقمہ اجل بنے جن کا معاشرے میں ایک مقام تھا۔ اس پر سپریم کورٹ نے کمیشن بنایا، قاضی فائز عیسیٰ کے بزرگ قائداعظم کے مشیر اور ان کے ساتھی تھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی یہ رپورٹ 110 صفحات پر مشتمل ہے جس پر سپریم کورٹ حتمی رائے دے گی۔ اس معاملے میں بلوچستان حکومت اور وزیر داخلہ بلوچستان پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ رپورٹ کسی سول جج یا مجسٹریٹ کی رپورٹ نہیں یہ ایک سپریم کورٹ کے جج نے لکھی جو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :