حکمرانوں نے رحیم یار خان کے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں چھانگا مانگا کی یاد تازہ کردی‘سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود
جمعرات 22 دسمبر 2016 22:14
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور نظریہ بھٹو غریب کے دکھوں کے مداوے کا نام ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کویہ اعزاز حاصل ہے کہ کہ اس نے ملک کے اندر جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کی بالا دستی اورا ختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اورپارلیمنٹ کے اندر قانون سازی سمیت سیاسی رواداری کے کلچر کو فروغ دیا۔ اوچھے منفی غیر آئینی ہتھکنڈوں سے پاکستان پیپبلز پارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا ہم جمہوری سسٹم کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو اپنی ملکیت سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں اورپاکستان پیپبلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ عوام آج بھی بھٹو شہید اور شہید بی بی سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں پنجاب میں پاکستان پیپبلز پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے جبکہ رائے ونڈ کے حکمران ٹولہ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کمیشن کھانے اور اپنی نا اہلی سمیت عوامی و قومی مسائل پر عدالتی کمیشن بنا کر سیاست چمکانے کیلئے عوام کو مزیدبیوقوف اورجعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پر اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہیں۔ مخدوم احمد محمود نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خاموش تماشائی نہیں بنے گی اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ نواز شریف کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ 1990کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کرے وگرنہ ان کی انتقامی اور طاقت کے زور پر نتائج تبدیل کرنے کی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.