سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 دسمبر 2016 11:37

سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2016ء) : سابق صدر آصف علی زرداری آج خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر کی وطن واپسی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کی وطن واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کے شاندار استقبال کیلئے جیالے بے تاب ہیں اور جیالوں نے سابق صدر کے تاریخی استقبال کی تیاریاں بھی کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

جیالوں نے شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین کے لیے خیرمقدمی بینرز بھی لگائے ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر کی آمد پر جلسے کے لیے ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر کنٹینرز پہنچادیئے گئے ہیں، جبکہ ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں لگانے کا کام ابھی جاری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کو مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیےٹریفک پولیس کے 7 ایس ایس پیز سمیت 950اہلکار تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :