میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کا آٹھواں اجلاس
اسلام آباد میں پانی کا ضیاع کرنیوالوں کو نوٹس دینے کے علاوہ پانچ ہزار جرمانہ عائد کرنے کی متفقہ طور پر منظوری اسلام آباد میں پانی کے مسئلے، سینی ٹیشن سروسز اور اسلام آباد میں قائم کھوکھوں سمیت دس نکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیا پانی ،سینی ٹیشن اور کھوکھوں سے متعلق تفصیلی بحث، باقی ماندہ پوائنٹس پر بحث اگلے اجلاس تک موخر کر دی گئی
جمعہ 23 دسمبر 2016 23:52
(جاری ہے)
ایجنڈے کے باقی ماندہ پوائنٹس پر بحث اگلے اجلاس تک موخر کر دی گئی۔
اس موقع پر میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی آئی کے تمام ممبران کی کاوشوں کے باعث اسلام آباد میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لیے بڑے موئثر اقدامات اٹھائے گئے جن کے باعث شہریوں کو ریلیف ملا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کم بارشوں کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح کم ہونے اور سملی ڈیم اور خانپور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں روز افزوں کمی کی وجہ سے ابھی چند ایک مسائل کا سامنا ہے مگر انہیں بھی جلد حل کر لیا جائیگا۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انہوں نے میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پانی جیسی بنیادی ضرورت کو سرِ فہرست رکھا اور یہی وجہ ہے کہ آج ایم سی آئی کی طرف سے ڈپٹی میئر اعظم خان کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے قلیل وقت میں خراب ٹیوب ویلز، موٹریں اور بوسیدہ لائنوں کی مرمت کروا کر شہریوں کو پانی کی وافر مقدار میں سپلائی کو ممکن بنایا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اسلام آباد میں پانی کا ضیاع کرنے والوں کو نوٹس دینے کے علاوہ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قیام تک اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی صفائی کے لئے کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد آئندہ دو ماہ کے اندر اسلام آباد کی دیہی علاقوں کی تمام یونین کونسلز میں شہری علاقوں کی طرح روزانہ کی بنیاد پر صفائی شروع ہو جائے گی۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد میں موجود485کھوکھوں سے متعلق میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اب ان منظور شدہ کھوکھوں کے لیے ایم سی آئی باقاعدہ ایک ڈیزائن فراہم کرے گی جبکہ کھوکھوں کے لیے مختص کی جانے والی جگہ کے علاوہ کسی کو بھی تجاوزات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کا چیئرمین اپنے علاقے میں موجود کھوکھوں کے علاوہ صفائی اور پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے موئثر مانیٹرنگ کریں کیونکہ انہوں نے اپنے اپنے علاقے کے تمام چیئرمین یونین کونسلز کو اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کو فراہم کی جانے والی تمام بنیادی اور میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی میئر اعظم خان نے پانی سے متعلق ہائوس کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جسے سراہا گیا۔ دورانِ اجلاس اسلام آباد میں پانی کے مزید ذخائر بنانے کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے دوران میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد صحیح سمت کا تعین کر لیا گیا ہے اور اب ایم سی آئی ایک روڈ میپ پر عملدرآمد کر تے ہوئے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.