ْالزام تراشی کی منفی سیاست کی شفافیت اور خدمت کی سیاست کے سامنے کوئی حیثیت نہیں:شہبازشریف
بلدیاتی الیکشن کے مراحل بخیروخوبی سرانجام پائے ہیں، مسلم لیگ(ن) نے ہر مرحلے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں اس پر پورا اترنا ہے اورعوامی خدمت کو شعار بنانا ہے، اختیارات اورذمہ داری کیساتھ چیک اینڈ بیلنس بھی ضروری ہے :وزیراعلیٰ کا اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات میں شاندار فتح پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے۔ بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل ہوئی ہے، اب اس نظام سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔بلدیاتی اداروں کے قیام سے ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا ہے اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اختیارات کو ذمہ داری کیساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کرنا ہے ۔بلدیاتی اداروں کی قیادت کو قومی جذبے اورعزم کیساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں اختیارات اورذمہ داری کیساتھ چیک اینڈ بیلنس بھی ضروری ہے ا ورنومنتخب بلدیاتی قیادت کو بھی عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ،ملک ندیم کامران،یاورزمان،عائشہ غوث پاشا،اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف،مہراشتیاق احمد،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سابق ایم پی اے سمیع اللہ خان،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.