بیرونی قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ، پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے ،شام ،فلسطین،برما اور ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، اس پر بھی بھر پور آواز اٹھاتے رہیںگے ، امریکہ انڈیا کو شہہ دے رہا ہے، دشمن کو ہمارا پاکستان کے مسائل پر بولنا گورارا نہیںہے ،اسی لیے دشمن ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے لیکن ہم کسی کے پراپیگنڈے سے متاثر اور دبائو کا شکار ہونے والے نہیں ہیں
جماعة الدعوہ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی کی مختلف وفود سے گفتگو
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09
(جاری ہے)
اسی لیے دشمن ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے لیکن ہم کسی کے پراپیگنڈے سے متاثر اور دبائو کا شکار ہونے والے نہیں ہیں۔
افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی بہت اہم ہے حکومت نے ایک سال کے لیے ریلیف دیا مگر اس کو مکمل حل کرنا ہو گا ۔ وہ جمعہ کو جامع مسجد قباء میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔عبدالرحمن مکی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنا ہمارا مشن ہے جب ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگ انڈیا کوراضی کرنے کے لیے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔یہ بیچارے بیرونی طاقتوں سے خوف کھاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انڈیا کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کرتا ہے اور پھر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا جاتا ہے۔انڈیا کنٹرول لائن پر فائر کرے تو اس کا جواب دینا پاک فوج کا فرض ہے۔فوج سیاست نہیں دفاع کرتی ہے۔ انڈیا کی تحریک خالصتا کشمیریوں کی ہے۔انڈیا کو کشمیریوں کو آزادی دینی پڑے گی ۔کشمیری اپنے امتحان میں سرخرو ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تھرپارکر، چترال، بلوچستان میں ہزاروں کنویں بنائے اور وہاں پر خدمت خلق کا کام کیا۔اس وقت بھی کئی رفاہی پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے ۔ہم بیرونی فنڈ سے نہیںپاکستان کے لوگوں کے تعاون سے امدادی کام کر رہے ہیں۔بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ملکر افغان مہاجرین کے مسائل حل کیے جائیں ۔(ع ع)مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.