طیارہ حادثے کے باعث تنہا رہ جانے والی حسینہ گل کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ، آغا خان فاونڈیشن نے کفالت اٹھانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 دسمبر 2016 21:51

طیارہ حادثے کے باعث تنہا رہ جانے والی حسینہ گل کو کراچی منتقل کرنے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے کے باعث تنہا رہ جانے والی حسینہ گل کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق حویلیاں طیارہ حادثے میں چترال سے تعلق رکھنے والی حسینہ گل نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو کھو دیا تھا۔ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی موت کے بعد حسینہ گل نفسیاتی دباو کا شکار ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب سے دولت کی لالچ میں اندھے ہوئے رشتے داروں نے بھی حسینہ گل کو صرف دولت کی لالچ میں چترال لے جانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔ تاہم حسینہ گل کے انکار کے بعد اسے پشاور اس کے چچا کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب آغا خان فاونڈیشن کی جانب سے کفالت اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد حسینہ گل کو کراچی بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :