نواز لیگ تنگ نظر جماعت ہے،عقل کے اندھوں کی اکثریت اس میں ہے، مولا بخش چانڈیو
پیپلز پارٹی کی تحریک سے نواز لیگ ختم ہوجائے گی آصف زرداری کے وطن واپسی آنے سے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ،پیپلز پارٹی کبھی بھی سولو فلائٹ کی حامی نہیں ہے ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے،اب (ن) لوگ کو جانا ہوگا،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:30
(جاری ہے)
(ن) لیگ عقل کے اندھوں کی جماعت ہے۔
جب ان کے پاس سیاسی باتیں ختم ہوجاتی ہیں تو وہ ذاتی تنقید پر اتر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کوششوں سے صوبہ میں امن قائم ہوا ہے۔ رینجرز کی کل کی کارروائی سے اچھے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کل کی کارروائی سے انتقام کا تاثر اڑا تھا۔ شام کو وضاحتی بیان آنے سے صورت حال بہتر ہوگئی ہے۔ گرفتار کرنے والے رہائی کی وجہ کا جواب دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم پر کیسز بنانے والے خود پریشان ہیں۔ آصف علی زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات ہوگی میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ سیاسی مفاہمت اور اداروں کا آپس میں اعتماد اور ملک اور قوم کے لئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی سولو فلائٹ کی حامی نہیں ہے۔ جنہوں نے اکیلی اڑان لی۔ ان کو ہمیشہ ناکامیاں ملی ہیں۔ جمہوریت پسند جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لئے سیاست کریں گی۔ آصف علی زرداری کا تجربہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری نثار سے ڈرتے ہیں۔ وزیراعظم سہم سہم کر چوہدری نثار سے بات کرتے ہیں۔ چوہدری نثار جب بھی بولتے ہیں، وزیراعظم میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ان سے وضاحت طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ اب (ن) لوگ کو جانا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.