صوبائی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں ، اشتیاق ارمڑ

اپنی ماضی پرنظر ڈالیں ان کی کرپشن کی دستانیں پوری دنیا میں سنائی جا رہی ہیں ،صوبائی وزیر جنگلات

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں اور اپنی ماضی پرنظر ڈالیں ان کی کرپشن کی دستانیں پوری دنیا میں سنائی جا رہی ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر کرپشن کی الزامات کے جواب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے امیر مقام سے آٹھ کینال سرکاری زمین کی ریکوری ہو گئی ہے جو اس کے قبضے میں تھی اس کے علاوہ 25ہزار کینال زمین جو دوسرے قابضین کے قبضے میں تھی وہ بھی ریکور ہو گئی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی وضع کردہ ونڈ فال پالیسی کے تحت گزشتہ دس سالوں سے جودرخت ہوائی طوفانوں ، بیماری یا خشک ہونے کی وجہ سے گرپڑے تھے ،کی فروخت کی اجاز ت دی اور پہلی بار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اس کے لئے ایک سائنٹفک مینجمنٹ پالیسی وضع کی جس کے تحت جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے کہ صوبائی حکومت نے کمیشن کے لئے جنگلات کی کٹائی کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے دامن کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہیں نہ کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو اجازت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں جتنے درخت لگائے ہیں گزشتہ 60سالوں میں کسی بھی حکومت نے نہیں لگائے، ہم صحت مند اور گرین درختوں کی کٹائی کے سخت خلاف ہیں ، ہم کسی طور ایسے درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسیوں کی پلڈاٹ رپورٹ مخالفین کے منہ پو رطمانچہ ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ صوبائی حکومت پر روز بروز عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور آئندہ خیبر پختونخوا کے علاوہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور پھرمخالفین کے لئے پاکستان میںکوئی جگہ نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :