جرمنی میں ترک شہریوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافہ

صرف نومبر میں 702 ترک شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں جنوری 2016 میں یہ تعداد 119 تھی،جنوری سے نومبر تک ترک شہریوں کی جانب سے دی جانے والی سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد 5166 بنتی ہے ان میں سے 80 فیصد کرد شہری ہیں،جرمن وزارت داخلہ

اتوار 25 دسمبر 2016 15:00

جرمنی میں ترک شہریوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافہ

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) جرمنی میں ترک شہریوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں میں بہت زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق ملک میں ترک شہریوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں میں بہت زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جنوری سے نومبر تک ترک شہریوں کی جانب سے دی جانے والی سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد 5166 بنتی ہے اور ان میں سے 80 فیصد کرد شہری ہیں۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق صرف نومبر میں 702 ترک شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں جبکہ جنوری 2016 میں یہ تعداد 119 تھی۔ تاہم جرمن حکومت جولائی میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت اور سیاسی پناہ کی متلاشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں کوئی اندازہ لگانے سے گریز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :