افریقی ملک کیمرون میں کرسمس کی شاپنگ میں مصروف افراد پر خودکش حملہ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک
فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 18:04
مورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) کیمرون میں بازار میں خودکش دھماکہ میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے علاقہ مورا میں کرسمس کی شاپنگ میں مصروف ایک بازار میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں خاتون اور نوجوان لڑکا ہلاک ہوا ہے۔
(جاری ہے)
ایک کیمرون فوجی نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ فقیر کے بھیس میں تھا اور آہستہ آہستہ مارکیٹ کی جانب بڑھ رہا تھا جو کرسمس کی شاپنگ کرنے والوں سے بھری ہوئی تھی اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو روک لیا ۔
خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا لیا ۔ اگر خودکش حملہ آور سیکورٹی اہلکاروں کی نظر میں نہ آتا تو نقصان بہت زیادہ بڑھ سکتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.