بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے سیاسی افکار، نظریات اور ویژن پر عمل پیرا ہو تے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کے لئے تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور اسکے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان
اتوار 25 دسمبر 2016 20:20
(جاری ہے)
کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی منزل حاصل ہو کر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سردار میر اکبر خان نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کی۔ تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری منظور احمد، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی، پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شرکت جاوید میر، مشتاق الاسلام،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف خان، عزیر غزالی، شاہین، قاری بلال، راجہ شفیق انقلابی، قاری اشفاق لون اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پرسائرہ چشتی ، راجہ اظہار خان، جنید نسیم،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماوں، مہاجرین ، تاجر، وکلاء، صحافی اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے سینئر پارلیمنٹرین کے وفود بھی بیرون ملک بھیجے گئے پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید کی کرن ہے پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ تحریک آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان کے لئے ہمارے اسلاف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انشاء اللہ ایک دن ضرور آئے گا کشمیریوں کو ان کی منزل حاصل ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے۔ اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے ۔ قائد کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کے مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریئے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے۔ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی مضبوطی و استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور تحریک تکمیل پاکستان کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.