لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں 7.7 شدت کا زلزلہ

سونامی وارننگ جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 20:33

لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں 7.7 شدت کا زلزلہ

سین تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) لاطینی امریکہ کےملک چلی کےجنوب مغرب میں 7.7 شدت کازلزلہ آیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چلی کے جنوب مغرب میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ارضیاتی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پیورٹومونٹ کے جنوب مغرب میں225 کلو میٹر پر تھا۔ زلزلہ چلی کے جنوبی علاقے میں 15 کلومیٹر کی گہرائی پر آیا۔ سونامی وارننگ کے بعد لوگوں کو ساحلی علاقےخالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سونامی کے خطرات 1000 کلومیٹر تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :