پاکستان کا بھارت کو جنگ کی بجائے کھیلوں میںمقابلہ کرنے کی دعوت
پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، بھارت جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے، پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہے جس پر توجہ دی جائے گی،وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 26 دسمبر 2016 16:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرکے پرائیوٹ کمپنی بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، بھارت جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گیجبکہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہے جس پر توجہ دی جائے گی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ہر معاملے پر اپنا ایجنڈہ ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے اقدام کی حمایت کرینگے کیونکہ پی ایس ایل میں ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہیاگر پرائیوٹ کمپنی فلاپ ہوئی تو پھر معاملے کا جائزہ لینگے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو کھیل قابل دید تھا امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان بہتر کھیل پیش کرئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار ملک جنگ کے بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال2017 پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کا سال ہو گاجبکہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہیجس پر توجہ دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.