اگر اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت باآسانی پانچ سال پورے کرلے گی،نہیں تو عام انتخابات وقت سے پہلے ہونگے چوہدری شجاعت حسین
قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، عمران خان کو عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہئے، امید ہے عدلیہ پانامہ کیس پر انصاف کریگی ،حویلیاں طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کی توقع ہے، جنید جمشید عظیم انسان تھے،اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
پیر 26 دسمبر 2016 20:10
(جاری ہے)
اگر اپوزیشن جماعتیں متحدہ ہوگئیں تو عام انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی نادانی کی وجہ سے حکومت مخالف جماعتیں متحدہ نہیں ہوسکیںجس کا فائدہ موجودہ حکمرانوں نے لیا۔
اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن جاتاہے تو انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں ۔گرینڈ الائنس بنانے کے لیے نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا، اپوزیشن اتحاد نہ بنا تو نواز شریف اپنی مدت پوری کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اصلاحات کے لیے بنائی گئی کمیٹی بے کار ہوگی۔ صرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا مسئلہ نہیں سب اپوزیشن جماعتوں کو متحدہ ہوناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپوزیشن جماعتوں کو متحدہ ہونے نہیں دیتے ۔ ایک پلیٹ فارم پر متحدہ ناہونے والی جماعتیں مستقبل میں نقصان اٹھائیں گی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متعلق عمران خان کا بیان نظر سے نہیں گزرا۔ ہم سب کا اعلی عدلیہ پر یقین ہے کہ وہ انصاف کرے گی ۔ سپریم کورٹ ہی واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے ۔ عمران خان کو بھی اعلی عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہئے ۔ اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے مذہبی اسکالر مرحوم جنید جمشید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہاکہ افسوس کے لیے آیا ہوں۔ جنید جمشید عظیم انسان تھے۔ چوہدری پرویز الہی سے جنید جمشید کے پرانے تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلائٹ حادثے کی جلد تحقیقات مکمل کرکے کوتاہی برتنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کی توقع ہے۔ اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ حادثے سے متعلق مختلف آرا ء سامنے آرہی ہیں۔ فرانسیسی ماہرین کی تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.