بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے
دو بجے جلسہ عام ہوگا،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما بعد میں سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے ممبران، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے وزرات خارجہ کا قلمدان نواز شریف کے پاس ہے خوزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا ہے،، نثار احمد کھوڑو کی پریس کانفرنس
پیر 26 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو تلاش قوم کررہی ہے اور عدالت بتائے کہ محترمہ کے قتل مقدمے میں ملزم رٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو کیسے باہر جانے دیا گیا انہوں نے کہا کہ مشرف نے فوج کا بھانڈا کھول دیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پر حملک کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ محترمہ کی شہادت کے باعث ملک میں جمہوریت بحال ہوئی اور ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل ہوئے، پیپلز پارٹی نے پانچ سال حکومت کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا اور الیکشن کے بعد اقتدار منتخب نمائندوں کو منتقل کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلال چودھری شہباز شریف کو سمجھائیں کہ پنجاب میں خواتین کو کیوں جلایا جاتا ہے اور لوگوں کو صوبہ بدر کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، ہمارے سندھ میں امن ہے، پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر کولیشن حکومت کی ہے، ہم نے ایم آر ڈی تحریک بھی مشترکہ طور پر چلائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزرات خارجہ کا قلمدان نواز شریف کے پاس ہے وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا ہے، پاکستان میں دہشگرد ہمیں مار رہے ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا میں ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگاکر بے گناہ بدنام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی، سینیٹرز سعید غنی، عاجز دھامراہ سمیت راشد ربانی، امین شیخ، شکیل میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.