یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سہولت مرکز قائم کر دیا گیا

منگل 27 دسمبر 2016 19:31

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) مرکز برائے توانائی، تحقیق و ترقی (سراڈ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا بنیادی مقصد سراڈ اور الخوارزمی انسٹیٹوٹ آف کمپیوٹر سائنس (ککس) میں آئندہ وقت کی ضرورت کے مطابق مقامی صنعت کیلئے ڈیزائین کردہ مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو متعارف کروانا ہے تاکہ درآمدات کا حجم کم کر کے انڈسٹری کی توجہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی اشیاء پر مرکوز کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر سراڈ پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے کہا کہ قومی خود انحصاری کی خاطر یو ای ٹی لاہور سراڈ اور ککس کے ذریعے مختلف مصنوعات اور تکنیکی مہارتیں فراہم کر رہی ہے جس سے نہ صرف ملکی انڈسٹری کو اپنی استعداد ی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ تحقیقی معاونت کے نتیجے میں موجودہ اور آئندہ مصنوعات کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے تحت سہولت میں میسربھی آسکے گی اور اس کے دائرہ کار میں بھی وسعت ملنے کے یکسر مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :