کراچی، ساحل پولیس کا ایکشن 17ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان میں موٹر سائیکل لفٹر، کیفے حقہ شیشہ کے تین مالکان بھی شامل

بدھ 28 دسمبر 2016 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) ساحل پولیس کا ایکشن 17ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان میں موٹر سائیکل لفٹر، کیفے حقہ شیشہ کے تین مالکان بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ساحل ارشد جنجوعہ نے ساحل سمندر پر چوری کی موٹر سائیکل پر واردات کی نیت سے گھومنے والے موٹر سائیکل لفٹر توار خان کو گرفتار کر کے مسروقہ موتر سائیکل برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

جبکہ کیفے حقہ شیشہ کے خلاف کاروائی میں 3کیفے حقہ شیشہ مالکان کو گرفتار کر کے ذوالفقار علی، عمیر ذوالفقار اور ہمریز کو گرفتار کر کے 3حقہ شیشہ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں۔ علاوہ ازیں فینسی نمبر پلیٹ ، کالے شیشے والی گاڑیوں اور متفرق مقدمات میں 13ملزمان گرفتار کر لیے۔ SHOساحل ارشد جنجوعہ نے ساحلِ سمندر پر کرمنلز پر کڑی نگاہ اور کاروائی کے لیے خفیہ نیٹ ورکنگ شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :