نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے دھند کے متعلق سفری معلومات کیلئی ٹریول ایڈوائزری کا آغاز کر دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:48

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے دھند کے متعلق سفری معلومات کیلئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اپنی ویب سائیٹ پر دھند کے موسم کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں اور جنرل پبلک کو دھند کے متعلق سفری معلومات کیلئی ٹریول ایڈوائزری کا آغاز کر دیا ‘محکمہ موسمیات سے حاصل ہونے والی تازہ ترین معلومات بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔ ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون عباس احسن نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات کی خصوصی ہدایت پر پورے ملک پر محیط نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز کیطرح این فائیو نارتھ زون جو کہ پشاور تا لاہور بشمول مری ایکسپریس وے پر محیط ہے پر سڑک استعمال کرنے والوں اور عوام کیلئے موسمی صورتحال اور دھند سے متعلق معلومات کیلئے ٹریول ایڈوائزری اور خصوصی انفارمیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیںتاکہ سفر کرنے والے دھند سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں اور اسکے علاوہ روڈ یوزرز سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کر کے دھند سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نارتھ نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطہ استوار کیاگیا ہے تا کہ دھند سے متعلق معلومات کے بروقت حصول کے بعد میڈیا اور آپریشل افسران کے ذریعے معلومات لوگوں تک پہنچائی جا سکے۔ ڈی آئی جی نارتھ نے بتایا کہ تمام ٹال پلازوں پر بریفنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں جو دھند کے دوران محفوظ سفر کیلئے سڑک استعمال کرنے والوں کو آگاہی فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ موبائیل ایجوکیشن یونٹس بس ٹرمینلز، ویگن اڈوں اور جائے عامہ پر دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق لیکچر دے رہی ہیں۔ ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز صاحبان شدید دھند کے دوران ٹریفک کے بہائو کی خود نگرانی کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سدِ باب بروقت عمل میں لایا جا سکے۔انھوں نے مزید بتایا کہ روڈ یوزرز اپنی گاڑیوں پر فوگ لائیٹس لگوانے کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کو دن کی روشنی میں طے کریں اور شدید دھند میں اگر سفر کرنا ناگزیر نہ ہو تو ملتوی کر دیں۔

ڈی آئی جی نارتھ نے کہا کہ دھند کے دوران ڈبل انڈیکیڑز کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رفتار کم اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی تاکید کی۔ آخر میں ڈی آئی جی نارتھ نے کہا کہ خراب موسم اور دھند کے دوران سڑ ک استعمال کرنے والو ں کے محفوظ سفر کیلئے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :