روسی صدرکاشام میں روسی افواج کی تعداد میں کمی کااعلان

شام میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کامعاہدہ طےپاگیا،شامی جنگ بندی کےمعاہدےمیں روس اورترکی ضامن ہیں،شامی فوج آج رات12بجےسےفوجی آپریشنز روک دیگی۔غیرملکی خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 17:20

روسی صدرکاشام میں روسی افواج کی تعداد میں کمی کااعلان

ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء) : روسی صدرنے شام میں روسی افواج کی تعداد میں کمی کااعلان کردیاہے،شام میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کامعاہدہ طےپاگیا،جس کے بعدشام کی سرکاری فوج نے بھی جنگ بندی پرپابندی سےعمل کرنےکااعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن کاکہناہے کہ شامی حکومت اورباغی گروہ شام امن مذاکرات شروع کرنےپررضامند ہوگئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق شامی جنگ بندی کےمعاہدےمیں روس اورترکی ضامن ہیں۔ شامی اپوزیشن اتحاد نےسیزفائرڈیل کی حمایت کردی۔شامی فوج آج رات 12بجےسےفوجی آپریشنز روک دےگی۔ روسی وزیر دفاع کاکہناہے کہ جنگ بندی پرعمل درآمد آج رات سے شروع ہوجائے گا۔جنگ بندی کے معاہدے پر7اپوزیشن جماعتوں نے دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :