روس میں امریکی سفارت کاروں کو دھمکانے اور الیکشن میں مداخلت کے معاملے پر امریکا کا جوابی وار، 35 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 00:30

روس میں امریکی سفارت کاروں کو دھمکانے اور الیکشن میں مداخلت کے معاملے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) امریکا نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے سرد جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

روس میں امریکی سفارت کاروں کو دھمکانے اور امریکی الیکشن میں مداخلت کرکے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کروانے کے معاملے پر امریکا نے تگڑا جوابی وار کیا ہے۔

امریکا نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ امریکا میں قائم 2 روسی کمپاونڈز کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ روسی سفارت کاروں کو 72 گھنٹے کے اندر امریکا سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکم صدر اوبامہ کی جانب سے دیا گیا۔ جبکہ اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے روس کیخلاف معاشی پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :