جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا ظاہر و باطن جمہوری اقدار پر مبنی ہے،جماعت اسلامی خیبر پختونخواکو حقیقی ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کی بھرپو ر صلاحیت رکھتی ہے،جے آئی الیکشن میں ایرے غیر ے لوگوں کو ٹکٹ سے نہیں نوازتی بلکہ الیکشن میں باکردار،تعلیم یافتہ اور دیانتدار نمائندوں کو سامنے لاتی ہے تاکہ وہ عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کرسکیں
خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کاشمولیتی تقریب سے خطاب
جمعہ 30 دسمبر 2016 20:24
(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیر نے نئے ساتھیوں کو جماعت میں شامل ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیر بالا کے تمام مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور ہنگامی بنیادوں پر ان کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شفافیت ہمار ا ہی طرہ امتیاز ہے اور کرپشن کا خاتمہ جماعت کا نعرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ اورجائز مسائل حل کرکے دم لینگے اس لئے دیر بالا کی ترقی کیلئے دس سالہ ترقیاتی پیکج تیار کیا گیا ہے تاکہ دیر بالا کی پسماندگی دور کرکے اسے بھی دیگر ترقیافتہ علاقوں کے ہم پلہ لایا جاسکے۔عنایت اللہ نے کہا کہ نعروں اور جھوٹے دعووں کا دور گزر چکا ہے اور عوام عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ عوام نے دیر میں جماعت اسلامی کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا اور ہم ثابت کرکے دکھائیں گے کہ دیر بالا میں ترقیاتی سکیمیں مثالی انداز میں مکمل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دیر بالا میں انجینئر نگ یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرکے علاقے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھولی جائیں گی۔سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت نے مثالی قانون سازی کے علاوہ پشاور کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی اور پشاور بیوٹی فیکیشن پر اجیکٹ کیلئے 20ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں زیادہ تر سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر کے مختلف سڑکوں پر لائٹس نصب کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ پر پودے لگاکر خوبصورت ترین گرین بلٹس بنائے گئے ہیں اسی طرح ایم ایس پی پراجیکٹ کے تحت نکاس آب کے جدید منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ یکم جنوری 2017سے پشاور شہر میں صفائی مہم شروع کرکے گرین اینڈ کلین پشاور کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور صفائی مہم کو دیگر اضلاع تک بھی وسعت دی جائے گی اور اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام میں صفائی مہم کا شعور اجاگر کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.