کوئٹہ،سیکریٹری ثقافت ، سیکریٹری آئی پی سی اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ممبر کا نظامت ثقافت سمیت آرکائیوز اور میوزیم کا دورہ

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:02

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) سیکریٹری محکمہ ثقافت غلام علی بلوچ کے ہمراہ صوبائی سیکریٹری آئی پی سی عبدالصبور کاکڑ اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ممبر نسیم لہڑی نے نظامت ثقافت سمیت آرکائیوز اور میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر عبداللہ بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ثقافت اصغر بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت ہاشم کھیتران ودیگر بھی موجود تھے۔

سیکریٹری محکمہ ثقافت غلام علی بلوچ نے انہیں محکمہ ثقافت کے نوری گل نصیر خان آڈیٹوریم کا معائنہ کروایا جس کا تعمیری کام تقریباً پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور جنوری 2017ء میں اس کا باقاعدہ افتتاح متوقع ہے۔ سیکریٹری تعلیم بلوچستان او ربلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ممبر نے سیکریٹری کلچر غلام علی بلوچ کی محکمانہ خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آڈیٹوریم سے صوبے بھر کے لوگ مستفید ہوں گے جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیکریٹری کلچر غلام علی بلوچ نے گذشتہ روز سیکریٹری ماحولیات سجاد بوٹا کو نظامت ثقافت کے نوری گل نصیر خان آڈیٹوریم، میوزیم اور آرکائیوز کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر عبداللہ بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔ سیکریٹری کلچر غلام علی بلوچ نے سیکریٹری ماحولیات کو محکمہ ثقافت کے میوزیم اور آرکائیوز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکریٹری ماحولیات نے محکمہ میں جاری سرگرمیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :