نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کسی سے بات نہیں کی تھی ، میرا خیال تھا کہ اچانک نام نکالنے کے پیچھے شاید فوج کا ہاتھ ہے ، عدالتوںمیں پیش ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ، بینظیر بھٹو کومکمل سیکیورٹی دی تھی ، ان کے قتل سے کس کو فائدہ ہوا یہ دیکھنا ہوگا، کیسز زیادہ تر سیاسی ہیں انہیں ختم ہوجانا چا،ہیے نیشنل ایکشن پلان ایک صحیح قانون ہے مگر نافذ نہیں ہورہا ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں بھی کاروائی ہونی چاہیے

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کسی سے بات نہیں کی تھی ، میرا خیال تھا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے کسی سے بات نہیں کی تھی ، میرا خیال تھا کہ اچانک ای سی ایل سے نام نکالنے کے پیچھے شاید فوج کا ہاتھ ہے ، عدالتوںمیں پیش ہونے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، بینظیر بھٹو کومکمل سیکیورٹی دی تھی، ان کے قتل سے کس کو فائدہ ہوا یہ دیکھنا ہوگا، کیسز زیادہ تر سیاسی ہیں انہیں ختم ہوجانا چاہیے نیشنل ایکشن پلان ایک صحیح قانون ہے مگر نافذ نہیں ہورہا ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں بھی کاروائی ہونی چاہیے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے کسی سے بات نہیں کی نہ کسی سے پوچھا اور نہ کسی نے مجھ سے پوچھا ، میرا خیال تھا کہ اچانک ای سی ایل سے نام نکالنے کے پیچھے آرمی کا ہاتھ ہے ، سب کو پتا ہے کہ حقیقت کیا ہے ،دوسرے لوگ منافقت کرتے ہیں جبکہ میں بول دیتا ہوں ، نہ میں نے کسی سیکہا اور نہ کسی نے مجھ سے پوچھا ، نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے کسی سے بات نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2014میں نام ای سی ایل سے ہٹانے کا آرڈر پاس کیا تھاجسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ،انہوں نے بھی پاس کر دیا ، مجھی2014میں جانے دیا جانا چاہیے تھا لیکن نہیں جانے دیا گیا ، 10سی15دن پہلے امریکہ کے علاج کے بعد واپس آیا ہوں ۔پرویز مشرف نے کہا کہ عدالتوں میں پیش ہونے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں پہلے بھی عدالتوں میں گیا ہوں ،دوبارہ پیش ہوجائوں گا ، کیسز زیادہ تر سیاسی ہیں انہیں ختم ہونا چاہیے ، قتل سے کس کو فائدہ ہوا تحقیقات میں یہ دیکھا جاتا ہے ، بینظیر کے قتل سے کس کو فائدہ ہوا یہ دیکھنا ہوگا۔

بینظیر بھٹو جلسے کے بعد بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھی تھیں ، بے نظیر بھٹو کا بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھنا سیکیورٹی نہیں تو کیا ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں قانون بنانے کا مسئلہ نہیں بلکہ نافذ کرنے کا مسئلہ ہوتا ہے ، نیشنل ایکشن پلان ایک صحیح قانون ہے مگر نافذ نہیں ہورہا ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں بھی کاروائی ہونی چاہیے ، پاکستان میں سیاسی جماعتیں اپنا اعتبار کھوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم بین الاقوامی طور پر پاپولر تھے ، میرے زمانے میں ہندوستان سے بھی تعلقات اچھے تھے ،ہم مسائل کو حل کرنے جا رہے تھے ، ماضی کے سارے فیصلے درست تھے ۔