پی سی بی کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان

پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا ،ْ ذرائع

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پرآئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔