یونیورسٹی روڈ پر شیخ زید اسلامک سینٹر کے قریب سڑک تعمیر کرنے والے عملے کی غفلت سے واٹربورڈ کی 36انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ، ترجمان واٹربورڈ

بدھ 4 جنوری 2017 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) واٹربورڈ کے ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح مین یونیورسٹی روڈ پر شیخ زید اسلامک سینٹر کے قریب سڑک تعمیر کرنے والے عملے کی غفلت سے واٹربورڈ کی 36انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ،معلوم ہوا ہے کہ سڑک کی تعمیر کرنے والے عملے نے دوران کام ایکسیویٹر کا بلیڈ کھدائی کے دوران پائپ لائن پر ماردیا جس کی وجہ سے مین لائن کو نقصان پہنچا اور 4سی5لاکھ گیلن پانی ضائع ہوگیا ،واٹربورڈکے حکام نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر یونیورسٹی ریزروائر سے پانی کی فراہمی روک دی اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا جو بدھ کو رات گئے تک مکمل کرلیا جائے گا ،لائن پھٹنے گلستان جوہر کے علاقے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جوکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لائن کی مرمت کے بعد دوبارہ شروع کردی جائے گی، دریں اثنائ واٹربورڈ کے ترجمان نے سڑک کی تعمیر میں مصروف اداروں اور تعمیراتی فرم سے اپیل کی ہے کہ وہ تعمیراتی کام کے دوران احتیاط سے کام لیں ، ان کی زرا سی غفلت سے واٹربورڈ کوبھاری مالی نقصان اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ترجمان نے کہا کہ متعلقہ عملے کو واٹربورڈ کی جانب سے پانی اور سیوریج لائنوں کے بارے میں پہلے ہی ضروری معلوما ت فراہم کردی گی تھیں ،تاہم غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ،کھدائی سے قبل واٹربورڈ کو آگاہ کردیا جائے تاکہ واٹربورڈ لائن کی حفاظت کے لئے ضروری عملہ و ماہرین موقع پر پہنچادے۔

متعلقہ عنوان :