جاوید ہاشمی کے عمران خان پر الزامات درست ہیں ،عمران خان باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ،طاقتور ڈکٹیٹر کو وقت نے نشان عبرت بنا دیا ، پرویز مشرف نے بیان دے کر محسن کشی کی ،آج پاکستان کی معیشت ترقی کا پوری دنیا میں ڈھنڈورا ہے
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 6 جنوری 2017 10:58
(جاری ہے)
وزیردفاع نے کہا کہ پرویز مشرف نے بیان دیا کہ ملک سے باہر جانے میں جنرل راحیل شریف نے انہیں مدد دی ،یہ بیان دے کر پرویز مشرف نے محسن کشی کی ہے ، ہم نے اس ڈکٹیٹر کو بہت عروج میں دیکھا ،ایک وقت ایسا تھا جب کراچی میں قتل عام ہورہا تھا اور یہ ڈکٹیٹر وردی پہن کر طاقت کے نشے میں گلے میں ہار ڈالے اسلام آباد میں مکے لہرا رہا تھا ، آج وقت نے اس سے ایسا بدلہ لیا کہ وہ ملک چھوڑکر بھاگنے پر مجبور ہوگیا ،طاقتور ڈکٹیٹر آئین کو اپنے پیروں تلے روندنے والا آج خود ہی لوگوں کے لئے نشان عبرت بن گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ لیکس صرف میڈیا کا مسئلہ ہے اور سیاستدان اس کاسیاسی استعمال کر رہے ہیں ورنہ عوام کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،عمران خان تو خود اپنی باتوں کو بھی سنجیدہ نہیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی ترقی کا پوری دنیا میں ڈھنڈورا ہے ، غیر ملکی جرائد پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت پر کالم لکھ رہے ہیں ، بجلی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں ،18سی20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو کم کر کے 5,6گھنٹے تک لے آئے ہیں ، ریلوے کو درست کر رہے ہیں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی پیک کامیابی سے تعمیر ہورہا ہے اور ملک میں بولڈ سٹیپ لینے کی وجہ سے دہشتگردی بھی اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے ، ہم پاکستان کا مستقبل انشائ اللہ تابناک بنا کے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.