پنجاب یونیورسٹی آسا کی جانب سے ٹائون تھری کے رجسٹرڈ ممبران کوسائٹ کا دورہ کرایا گیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی جانب سے ٹائون ۔تھری کے رجسٹرڈ ممبران کو سائٹ کادورہ کرایا گیا جس کیلئے الرازی ہال میں منعقدہ تقریب میں سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی جانب سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا کہ ٹائون تھری کا منصوبہ نہ صرف پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ کابڑا پراجیکٹ ہے بلکہ 850پلاٹس پر مشتمل یہ رہائشی منصوبہ لاہور کے بھی مثالی منصوبہ جات میں شامل ہے۔

بعد ازاں آسا کے دیگر عہدیداران اور 250سے زائد رجسٹرڈ ممبران کو مختلف بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے سائٹ کا دورہ کرایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے آسا عہدیداران کو مبارک باددی اور شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آسا عہدیداران نے رجسٹرڈ ممبران کو منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :