جو لوگ نائن زیرو کا قبضہ نہیں چھڑا سکتے وہ سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سینیٹر سعید غنی
ڈاکٹر عاصم کے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ، مقدمات کی سماعت جلد ہونی چاہئے تاخیر سے ڈاکٹر عاصم کی قانونی حق تلفی ہورہی ہے، پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے،پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 8 جنوری 2017 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی پی رہنما راشد ربانی بھی موجود تھے۔
سینیٹر سعیدغنی نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ہیں جو اپنی شمولیت کا اعلان کرنا چاہتے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ کئی سیاسی جماعتوں کے ورکرز پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے۔ کراچی کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں ۔شہر سے بچی کھچی غنڈہ گردی جمہوری انداز میں ختم کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے محرومی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عدالتوں سے گزارش ہے کہ کیسز کو جلد از جلد سن کر نمٹایا جائے۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن گزارش ہے کہ کیسوں کو جلد نمٹا کے انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ نیب کیسز میں ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر نہیں کی جارہی ہے ۔ جو جج مقدمات نہیں سننا چاہتے ان کی عدالت میں مقدمات نہ لگائے جائیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ مقدمات میں ضمانت ڈاکٹر عاصم حسین کا قانونی اور آئینی حق ہے ۔ معزز عدالت سے درخواست ہے کہ وہ آزادی سے فیصلے کریں ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات کی سماعت جلد ہونی چاہئے ۔ زیرسماعت مقدمات میں تاخیر سے ڈاکٹر عاصم کی قانونی حق تلفی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر بنے ہیں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سینیٹر سعیدغنی نے کہا کہ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ نائن زیرو کاقبضہ نہیں چھڑاسکتے وہ بھی سندھ کا وزیراعلی لانے کا دعوی کر رہے ہیں ۔ایم کیوایم رہنما پہلے نائین زیرو کا قبضہ چھڑائیں۔ پھر سندھ کی علیحدگی گی کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے نفرتوں کا خاتمہ کریں گے ۔اس موقع پر سینیٹر غنی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کو ختم کرنے کی خبروں کی تردید کی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی ایس پی کے ثاقب عمر،کامران صدیقی،ایم ڈبلیو ایم کے مولانا خیبر حسین،مولانا نصرت علی، مولانا سجاد، ایم کیوایم کے محمد اسماعیل،زین رضا، احمد بھائی ، نازش، کاشف عبدالماجد،اے این پی کے ظہیر احمد ،صدام،ای پی ایم ایل کورنگی ٹائون کے عقیل خان و دیگر کارکنان شامل ہیں۔اس موقع پر راشد ر بانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی ورکرز کا گھر ہے ، پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ شہرسے اجارہ داری اور گھٹن کا ماحول ختم ہورہا ہے ۔ #مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.