ساہیوال وکیل منظور احمد سیال کے قتل کے ملزم پولیس کے اے ایس آئی کی ضمانت منسوخ ملزم فرار

پیر 9 جنوری 2017 16:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال میاں عتیق الرحمن نے مقامی وکیل مہر منظور احمد سیال کے قتل کے ملزم پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14دسمبر کو یوسف والا نور شاہ روڈپر چک4-69آر کے موڑ پر دیرینہ رنجش کی بناپر پانچ ملزموںنے موٹر سائیکل سوار مہر منظور احمد ایڈووکیٹ کو گولیاںمار کر ہلاک اور اسکے بھائی مجید سیال کو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر پولیس کے اے ایس آئی کے ایماء پر فائرنگ کرکے وکیل کو قتل اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں اے ایس آئی سمیت چھ ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا اور ملزم پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف نے عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کر ارکھی تھی جسے عدالت نے ملزم کے غیر حاضر ہونے کی بنا پر ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم مفرورہوگیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او نے خصوصی ٹیم بنا دی ہے جسے 24گھنٹے کے اندر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :