جامعہ کراچی کے بی اے ریگولر و پرائیوٹ کے امتحانات 20 جنوری سے شروع ہوں گے

پیر 9 جنوری 2017 23:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات 20 جنوری 2017ء سے شروع ہوں گے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایسے طلباوطالبات جو تاحال اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 11 جنوری تک اپنے امتحانی فارم جمع کرادیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :