آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال

جمعرات 12 جنوری 2017 21:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں شہباز بلڈنگ کے احاطے میں چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنویر ملاح‘ شاہد میاں اور دیگر نے کہا کہ فوتی کوٹہ‘ پروموشن اور دیگر مسائل برسوں سے جوں کے توں برقرار ہیں جبکہ اینٹی انکروچمنٹ کے کچے ملازمین کو تاحال مستقل کرنے کے لئے ارباب اختیار تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوتی کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مرحوم ملازمین کی اولاد در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام تر مسائل حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :