بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، ایوان میں تین قرار دادیں منظوری کے لئے پیش
تینوں قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں ، ایک کو نمٹا دیا گیا
جمعہ 13 جنوری 2017 23:24
(جاری ہے)
ایوان میں تین قرار دادیں بھی منظوری کے لئے پیش کی گئیں۔تینوں قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں جبکہ ایک کو نمٹا دیا گیا۔پہلی قرارداد نصر اللہ زیرے نے پیش کی۔ قرار داد میں وفاقی قومی ایئرلائن کے سفری کرائے نجی پروازوں کے مساوی کرنے کا مطالبہ کیا۔
قرار داد میں استدعا کی گئی کہ ٹکٹ کی منسوخی پر عائد چارجز کی شرط کو ختم کیا جائے۔ قرار داد میں پی آئی اے کے ناقابل پرواز طیاروں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔دوسری قرارداد آغا سید لیاقت علی نے پیش کی۔ قرارداد میں پشین یوٹیلٹی اسٹورز کے برطرف ملازمین کی بحالی اور ادارے کی اشتہار کردہ خالی اسامیوں پر جلد تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ تیسری قرار داد عارفہ صدیق نے پیش کی۔قرارداد میںصوبے کو سرکاری اداروں کی چھ ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر نوے دن میں تعیناتی کا بلوچستان کا بینہ کو سراہتے ہوئے صوبے سے بیروزگاری اور محرومی کے احساس کو خاتمے میں اہم قدم قرار دیا۔ چوتھی قرار داد میں رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے بلوچستان ریذیڈیشنل کالجز کے ایکٹ میں ترمیم کرکے سالانہ فنڈز کے لئے گرانٹ کے بجائے ریگولر بجٹ کا لفظ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔حکومتی بینچ کی یقین دہانی پر قرار داد کو نمٹا دیا گیا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر صحت صالح بلوچ نے ارکان کے جوابات دیئے بعد میں ایوان کی کارروائی 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
-
بجلی بے تحاشہ مہنگی کرنے کے باوجود حکومت پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.